فیصل آباد میں نوجوان نے جان پر کھیل کر خاتون اور کمسن بچے کو ٹرین کے نیچے آکرخودکشی کرنے سے بچالیا۔
واقعے کی فوٹیج پبلک نیوز نے حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ میں خاتون کی کمسن بچے سمیت ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرنے کی کوشش نوجوان نے ناکام بنادی۔خاتون نے بھائی والا پھاٹک کے نواح میں خودکشی کی کوشش کی۔
LOADING...
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریلوے لائن کیساتھ چلتے ہوئے خاتون نےاچانک بچے سمیت ٹرین کے سامنے آنے کی کوشش کی۔ تاہم موقع پر موجود پیزا شاپ کے ملازم نے جان پر کھیلتے ہوئےخاتون کو بچے سمیت ریلوے لائن سے ہٹادیا۔ریلوے لائن سے ہٹانے کے باعث خاتون بچے سمیت ٹرین تلے آنے سے بچ گئی۔یاد رہے کہ ایک روز قبل اسی مقام پر میاں بیوی بھی ٹرین تلے آکر خودکشی کر چکے ہیں۔