بیلوں کی لڑائی میں بزرگ شخص کی جان چلی گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

Elderly man dies in bullfight, heartbreaking video goes viral

 سبھاش نگر  کےعلاقے میں دو بیلوں کے درمیان لڑائی کے دوران ایک 85 سالہ شخص کی دردناک موت ہو گئی ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بھارت کے سبھاش نگر علاقہ کی ہے، جس میں بیلوں کو لڑتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے بیلوں کی لڑائی میں معمر شخص کی موت ہوئی۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں بپھرے ہوئے بیلوں کو دیکھا جاسکتا ہے جو ایک دوسرے کو ٹکریں مارتے ہیں، کھلے بازار میں ہونے والی بیلوں کی اس لڑائی کی ویڈیو کو وہاں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج نے محفوظ کیا جس کو بعد میں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا گیا۔ 

LOADING...

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سبھاش نگر  کےعلاقے میں دو بیلوں کے درمیان لڑائی کے دوران ایک 85 سالہ شخص کی دردناک موت ہو گئی،  85 سالہ شخص خود کو بچانے کے لئے قریبی دکان کی سیڑھیوں پر چڑھ گیا، اُس نے ہاتھ میں چھڑی بھی پکڑی ہوئی تھی تاکہ بیل اُس کی جانب نہ آئیں مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ 

بیل لڑتے ہوئے اُس کی طرف آئے ایک بیل نے دوسرے پر حملہ کیا تو وہ پیچھے بھاگا، خود کو بچانے کے لئے بزرگ شخص نے چھڑی کا استعمال کیا مگر بیل کی زور دار ٹکر نے اس کو زمین پر پٹخ دیا اور کچھ ہی دیر بعد اُس کی موت واقع ہوگئی۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار