چینی خاتون سیاح نے اضافی سامان لے جانے کی اجازت نہ ملنے پر ائیرپورٹ پر ہنگامہ کھڑا کردیا۔فضائی سفر کے موقع پر مسافروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ایک محدود وزن کے ساتھ سفر کریں اور زائد وزن پر اضافی پیسے یا پھر سامان کو کم کرنے کا کہا جاتا ہے۔
LOADING...
اس حوالے سے خاتون کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون کو فرش پر لیٹے اور ساتھ ہی قریب کھڑی ائیرپورٹ انتظامیہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی ضد کی وجہ سے جہاز انہیں لیے بغیر ہی اڑ گیا جس کے بعد خاتون کو دوسری ٹکٹ بک کروانی پڑی۔