پاکستانی اداکارہ اور ماڈل میرب علی نے گلوکار عاصم اظہر سے منگنی ٹوٹنے کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوشی میں ناچتے گاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے جیسے انھیں اس بریک اپ سے کوئی فرق ہی نہیں پڑا ہو۔اپنے حالیہ شوٹ کے دوران انہوں نے نہ صرف مکمل تبدیل شدہ لُک کا مظاہرہ کیا بلکہ ایک انگریزی گیت پر جھومتی ہوئی ویڈیو بھی شیئر کی۔یاد رہے کہ میرب اور عاصم نے مارچ 2022 میں منگنی کا اعلان کیا تھا، لیکن گزشتہ ہفتے عاصم نے اس رشتے کے ختم ہونے کی تصدیق کی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جبکہ عاصم نے اسے باہمی فیصلہ قرار دیا، میرب نے اس بارے میں کوئی باقاعدہ بیان نہیں دیا۔
LOADING...
اس شوٹ کے دوران اداکار خوشحال خان بھی میرب کے ساتھ موجود تھے، جن کے ساتھ ان کی ایک تصویر بھی وائرل ہوئی۔ میرب کے مداحوں نے اس پوسٹ پر بڑی تعداد میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ عاصم سے علیحدگی کے بعد بھی پوری طرح خوش اور پراعتماد نظر آ رہی ہیں۔کمنٹ سیکشن میں ایک صارف نے لکھا، ’’لگتا ہے میرب کو کوئی فرق نہیں پڑا، وہ عاصم کو یہ پیغام دے رہی ہیں کہ وہ بالکل خوش ہیں‘‘۔ جبکہ کئی دیگر صارفین نے ان کے چہرے کی تازگی کو ’پوسٹ بریک اپ گلو‘ قرار دیا۔