
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو حج کی سعادت سے قبل غلافِ کعبہ کا تحفہ پیش کیا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مکہ مکرمہ میں سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ سے ملاقات کی، جس میں سعودی وزیر نے مہمان کو غلافِ کعبہ کا تحفہ پیش کیا۔
گورنر سندھ نے ملاقات میں حجاج کرام کے لیے شاندار انتظامات پر سعودی حکومت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔یاد رہے کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری شاہی دعوت پر اہلِ خانہ کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سعودی وزیر حج و عمرہ نے کہا کہ سعودی حکومت کے لیے دنیا بھر سے آنے والے حجاج، خصوصاً پاکستانی حجاجِ کرام کی خدمت اولین ترجیح ہے۔