بلوچستان کے سمندر میں 35 فٹ لمبی مردہ بلیو وہیل، مقامی ماہی گیروں کا تشویش کا اظہار

35-foot-long dead blue whale found in Balochistan sea, local fishermen express concern

بحیرہ عرب میں پاکستان اور ایران کے علاقے گوٹر بے میں 35 فٹ لمبی بلیو وہیل مردہ پائی گئی۔

 ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق مقامی ماہی گیر احمد بلوچ نے بلوچستان میں کنتانی کے قریب بلیو وہیل کو مردہ دیکھا جس کی  ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تکنیکی مشیر معظم خان نے بتایا کہ امکان ہے  وہیل چند روز قبل پاکستان اور ایران کے درمیان کھلے سمندر میں مرگئی ہو۔

LOADING...

 انہوں نے مزید کہا کہ وہیل کی موت کی صحیح وجہ کا پتا نہیں چل سکا، ہو سکتا ہے کہ وہیل جال میں پھنس گئی ہو جو عام طور پر اس علاقے میں ماہی گیری کے لیے استعمال ہوتا ہےبلیو وہیل پاکستان کے سمندرمیں پائی جانے والی 3 بڑی بیلین وہیلز میں سے ہے۔  آخری بلیو وہیل 8 اپریل 2024 کو بلوچستان کے علاقے گڈانی میں دیکھی گئی، بلیو وہیل کی زیادہ سے زیادہ لمبائی تقریباً 100 فٹ اور وزن 200 ٹن تک ہو سکتا ہے۔

بلوچستان کے سمندر میں 35 فٹ لمبی مردہ بلیو وہیل، مقامی ماہی گیروں کا تشویش کا اظہار





اشتہار


اشتہار