وزیراعظم شہباز شریف ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے۔
وزیرِاعظم عیدالاضحی سعودی عرب میں گزاریں گے، وزیرِاعظم شہباز شریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان خصوصی ملاقات ہو گی۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری، امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور علاقائی امن و سلامتی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہو گی۔وزیراعظم شہباز شریف حالیہ پاک بھارت تنازع کو کم کرنے میں تعمیری کردار پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔