پیرس ایئر شو میں پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر کی دھوم مچ گئی، چینی کمپنی کے لڑاکا طیارے اور پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر عوامی توجہ کا مرکز بنے رہے۔پیرس میں گزشتہ ایک صدی سے منعقد ہونے والے دنیا کے مقبول ترین ایئر شو کا آج چوتھا دن ہے، کہا جا رہا ہے کہ بڑی تعداد میں اب تک سودے ہو چکے ہیں، یہ ہوا بازی کی صنعت اور دفاعی ساز و سامان کا دنیا کا سب سے بڑا میلہ مانا جاتا ہے۔پیرس ایئر شو میں چینی کمپنی کے لڑاکا طیارے اور پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر عوامی توجہ کا مرکز بنے رہے، شو میں دنیا بھر کے مختلف ممالک کے لڑاکا طیارے نمائش کے لیے موجود ہیں، تاہم پاک چین دوستی کا شاہکار جے ایف 17 تھنڈر عوامی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
LOADING...