بھارت سے کشیدگی کے باوجود سکھ یاتریوں کی کرتار پور آمد

Sikh pilgrims arrive in Kartarpur despite tensions with India
 بھارت کی جانب سے کشیدگی کے باوجود کرتارپور راہداری کے ذریعے 300 سکھ یاتری مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت کی طرف سے بہت ڈرایا گیا، پاکستان نہ جائیں وہ مار دیں گے ، ہم نے کہاکہ موت تو کہیں بھی آسکتی اور ہم کرتارپور پاکستان آگئے۔

LOADING...

سکھ یاتریوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے لوگ محبت پسند ہیں، پاکستان ایک پرامن ملک ہے، بھارتی میڈیا لوگوں میں بہت خوف وہراس پھیلاتا ہے۔یاد رہے کہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستانیوں کیلئے اپنے دروازے بند کر دیئے تھے مگر پاکستان نے سرحدوں کی بندش کے باوجود سکھ یاتریوں کو ویزا معطلی سے استثنیٰ دیا تھا۔





اشتہار


اشتہار