مشین چہرہ شناخت نہیں کرسکی، خاتون کو ایئرپورٹ پر میک اپ اتارنا پڑ گیا

Machine could not recognize face, woman had to remove makeup at airport
چین میں خاتون ایئرپورٹ پر میک اپ کی وجہ سے مشکل میں پڑ گئی۔شنگھائی ایئرپورٹ پر چینی خاتون اپنا میک اپ صاف کرتی دکھائی دی کیونکہ چہرے کی شناخت کے دوران مشین انہیں پہچان نہیں سکی۔خاتون کی دوست نے کہا کہ اس وقت تک سب کچھ مٹا دو جب تک کہ آپ اپنے پاسپورٹ کی تصویر کی طرح نظر نہ آؤ۔واضح رہے کہ فیس ریکگنیشن سسٹمز میں الگوردمز ہوتے ہیں۔ آنکھوں جو ناک، جبڑے اور جلد کی رنگت جیسی چیزوں سے چہرے کو پہچانتے ہیں۔

LOADING...

جب کوئی بہت زیادہ میک اپ کرتا ہے تو یہ خصوصیات بدل جاتی ہیں اور نتیجہ، مشین اسے نئی یا مختلف شخصیت سمجھتی ہےخاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔کچھ سوشل میڈیا صارفین خاتون کے دفاع میں آئے اور کہا کہ کیا چہرے کی شناخت کرنے والے اسکینر ابھی پرانے ہوگئے ہیں۔صارفین نے خاتون کی دوست کو بھی کہا کہ ’وہ پہلے سے ہی اپنا میک اپ صاف کررہی تھی اور کافی شرمندہ ہورہی تھی تمہیں کچھ بولنے کے لیے آگے بڑھنے کی ضرورت نہیں تھی۔




اشتہار


اشتہار