بھارتی ریاست لکھنؤ میں عجیب و غریب واقعے میں آیا جہاں ایک شوہر اپنی پولیس آفیسر بیوی کی ڈانٹ سے بچنے کیلیے جرم کے راستے پر چل پڑا۔انڈین میڈیا کے مطابق شانتی نگر میں پولیس نے دن دیہاڑے سونے کی چین چھیننے کے الزام میں خاتون پولیس کانسٹیبل کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔ملزم کی شناخت شبھم راجپوت کے نام سے ہوئی جسے پولیس نے جائے وقوعہ اور آس پاس کے علاقوں میں لگے تقریباً 500 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کا جائزہ لینے کے بعد گرفتار کیا۔22 مئی کو کرشنا دیوی نامی خاتون اپنی بھابھی سے ملنے جا رہی تھی، لوک بندھو ہاسپٹل روڈ پر جے بی اسکائی ہلٹن کے قریب موٹرسائیکل پر سوار شبھم راجپوت ان کی سونے کی چین اور لاکٹ چھین کر فرار ہوگیا۔
LOADING...