
بھارت کی آبی جارحیت ، دریائے چناب کا 90 فیصد پانی روک دیادریائے چناب میں پانی کی آمد میں بڑی کمی ہو گئی، ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چنا ب میں پانی کی آمد 5 ہزار300 کیوسک رہ گئی۔گزشتہ روز ہیڈ مرالہ کے مقام پر د ریائے چناب میں پانی کی آمد 34 ہزار 600 کیوسک تھی، ہفتہ کے روزہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 40 ہزار 900 کیوسک تھی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت نے د ریائے چناب پر بگلیہار اور سلال ڈیم کے اسپل ویز بند کردیے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے کشن گنگا پروجیکٹ کے ذریعے پانی کے بہاؤ کو بھی کم کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے، جس سے دریائے جہلم میں پانی کی کمی کا خدشہ ہے۔میڈیا نے بھارتی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ہفتے کے دن سے بگلیہار ڈیم کے ذریعے پاکستان کی طرف بہنے والا پانی روکنا شروع کیا گیا تھا جو اب 90 فیصد تک روک دیا گیا ہے۔