وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان کا اہم دورہ، صدر الہام علیوف سے ملاقات شیڈول

Prime Minister Shehbaz Sharif’s important visit to Azerbaijan, meeting with President Ilham Aliyev scheduled
وزیراعظم شہباز شریف آج سہ پہر ایران سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچیں گے، جہاں ان کا شاندار سرکاری استقبال کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا سرکاری وفد بھی ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف دورہ آذربائیجان کے دوران آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں دوطرفہ تعلقات، معاشی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم آذربائیجان کی جانب سے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی حمایت پر صدر علیوف کا خصوصی شکریہ بھی ادا کریں گےوزیراعظم آج شب باکو میں قیام کریں گے، جبکہ ان کے غیر ملکی دورے کا اگلا مرحلہ تاجکستان ہوگا، جہاں وہ کل روانہ ہوں گے۔

LOADING...

وزیراعظم کے اس دورے کو پاکستان کے سفارتی تعلقات میں مزید مضبوطی اور معاشی و تجارتی روابط کے فروغ کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کا 2 روزہ دورے مکمل کرکے تہران پہنچے تھے جہاں انہوں نےایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی تھی اور ایرانی سپریم لیڈر کو بھارت کے ساتھ حالیہ تنازعات اور بھارت کے تسلط پسندانہ اور تنگ نظری کے عزائم کے بارے میں بتایا اور بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت کرنے پر ایران کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف 25 سے 30 مئی 2025 تک ترکی، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کررہے ہیں، وزیر اعظم ان ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف 29 اور 30 مئی 2025 کو تاجکستان کے شہر دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔





اشتہار


اشتہار