کراچی: ڈرائیور مال گاڑی روک کر چائے لینے اتر گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Karachi: Driver stops freight train to get tea, video goes viral on social media
سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو خاصی وائرل ہورہی ہے جس میں مال گاڑی کے ڈرائیور نے بریک لگائی اور ہوٹل سے چائے خریدنے نیچے آگیا۔

LOADING...

ویڈیو میں یہ علاقہ ملیر ہالٹ کا ہے جس کی پٹریوں کے قریب ایک ہوٹل پر بیٹھے شخص نے مذکورہ ویڈیو ریکارڈ کی جو اب وائرل ہے۔ویڈیو میں ایک شخص دعویٰ کررہا ہے کہ مال گاڑی کا ڈرائیور بریک لگاکے اترا اور چائے لینے چلا گیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اس ویڈیو میں ڈرائیور  کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جب کہ چائے لینے کے بعد وہ واپس انجن میں جاکے بیٹھا اور مال گاڑی کو چلایا۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ مذکورہ ویڈیو کب کی ہے یہ واضح نہیں ہوسکا اور نہ ہی اس کی تصدیق ہوسکی ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو کچھ سال پرانی ہے۔وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا بھی سلسلہ جاری ہے اور متعدد صارفین کے مطابق اس میں کوئی بڑی بات نہیں کہ اگر ڈرائیور چائے لینے اتر گیا۔جب کہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی خطرناک کام ہے۔




اشتہار


اشتہار