سرگودھا: بااثر افراد کا بوڑھی ماں کے سامنے نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد، ویڈیو بھی بناتے رہے

Sargodha: Influential people tortured a young man by stripping him naked in front of his elderly mother, and also made a video
پنجاب کے ضلع سرگودھا کے شہر بھلوال کے علاقہ 15چک میں بااثر افراد نے نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد کیا اور اس کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔رپورٹ کے مطابق سرگودھا پولیس نے کہا کہ  عمران اور اس کی والدہ ڈیرے پر موجود تھے کہ مسلح افراد گھر میں گھس آئے،  مسلح افراد نے بوڑھی ماں کے سامنے بیٹے کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔

LOADING...

سرگودھا پولیس  نے بتایا کہ ملزمان تشدد کرنے کی باقاعدہ ویڈیو بناتے رہے اور گالم گلوچ کرتے رہے، فوری طور پر نوجوان پر تشدد کرنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔ڈی پی او صہیب اشرف نے نوٹس لے کر متعلقہ پولیس کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جس کے بعد تھانہ بھلوال صدر پولیس نے مسلح افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا۔




اشتہار


اشتہار