وفاقی حکومت نے جنرل سیدعاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دیدی،ایئر چیف کی مدت ملازمت پوری ہونے پر انکی خدمات جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یہ اہم فیصلے کئے گئے۔وزیر اعظم نے صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کرکے انہیں فیصلے پر اعتماد میں لیا۔آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا اور غازیوں کو اعلی ٰسرکاری ایوارڈز سے نوازا جائے گامختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سویلین کو بھی اعلیٰ سرکاری ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔وزیر اعظم شہبازشریف نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ،وفاقی کابینہ نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان تاریخ کے کٹھن مرحلے سے گزرا۔
LOADING...