اسرائیلی بمباری سے مزید درجنوں فلسطینی شہید، غزہ میں یہودی آبادکاروں کی مسجد کو جلانے کی کوشش

Dozens more Palestinians martyred in Israeli bombing, Jewish settlers attempt to burn down mosque in Gaza
اسرائیلی فوج نے غزہ پر شدید بمباری کرتے ہوئے مزید 93 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جبکہ یہودی آبادکاروں نے مسجد کو آگ لگانے کی کوشش کی۔الجزیرہ ٹی وی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ میں النضر خاندان کے گھروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں  4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

LOADING...

وزارتِ صحت کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگ میں اب تک 53,655 افراد شہید اور 1,22,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ دوسری طرف حکومتی میڈیا دفتر کے مطابق یہ تعداد 61,700 ہو چکی ہے۔دوسری جانب یہودی آبادکاروں کی جانب سے غزہ میں عقربا گاؤں پر حملہ کرکے مسجد کو نمازیوں کی موجودگی میں آگ لگانے کی کوشش کی گئی۔





اشتہار


اشتہار