خضدار میں سکول بس کے قریب دھماکا، چار بچے جاں بحق،متعدد زخمی

Explosion near school bus in Khuzdar, four children killed, several injured
خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب دھماکا ، دھماکے کے نتیجے میں بس میں سوار 4 بچے جاں بحق ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار نے بتایا  کہ دھماکے میں متعدد بچے زخمی بھی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ خضدار منتقل کر دیا گیا۔

LOADING...

 ڈپٹی کمشنر خضدار  کے مطابق  واقعے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں،جبکہ شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے بس کو شدید نقصان پہنچا ہے، تاہم پولیس و فورسز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

خضدار میں سکول بس کے قریب دھماکا، چار بچے جاں بحق،متعدد زخمی







اشتہار


اشتہار