امریکا میں ایک غیرمعمولی واقعہ پیش آیا جب نیوز اینکر اولیویا جیکوِتھ لائیو نشریات کے دوران لیبر میں چلی گئیں اور اس کے باوجود تین گھنٹے کی مکمل نشریات جاری رکھیں۔یہ واقعہ 21 مئی کو البانی، نیویارک میں موجود نشریات ادارے WRGB-TV میں پیش آیا۔
LOADING...
نشریات کے آغاز میں جولیا نے مزاحیہ انداز میں کہا: "ہمارے پاس آج صبح کچھ 'بریکنگ نیوز' ہے، اولیویا لیبر میں ہیں لیکن وہ اب بھی نشریات کر رہی ہیں۔اسکرین پر Days Past Due Date: 2" اور "Here Comes Baby " جیسے مزاحیہ کیپشنز بھی دکھائے گئے۔
اولیویا کا خود کہنا تھا کہ اگر میں غائب ہو جاؤں، تو سمجھ جائیں کہ کیا ہو رہا ہے۔"نشریات کے فوراً بعد، اولیویا کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں انہوں نے اپنے پہلے بچے، ایک بیٹے کو جنم دیا۔