سولہ سال سے دو دو گرل فرینڈز کے ساتھ لیو ان میں رہ رہا تھا،

He had been living in a love-in with two girlfriends for sixteen years, and now he will marry both of them at the same time.
  گجرات کے نوساری ضلع کے ونسدا تعلقہ میں واقع خان پور گاؤں میں 19 مئی کو ایک انوکھی شادی ہونے جارہی ہے۔ یہ ریاست گجرات سمیت پورے ملک میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ دراصل، 36 سالہ میگھ راج دیش مکھ دو لڑکیوں کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ ان کی شادی کا کارڈ بھی چھپ چکا ہے۔

LOADING...

لوگ شادی کا کارڈ دیکھ کر حیران

شادی کے کارڈ پر ایک دولہا اور دو دلہنوں کے نام چھپے ہیں۔ بھارت میں عام طور پر شادی ایک ہی دولہا اور دلہن کے درمیان ہوتی ہے۔ لیکن یہاں شادی کے کارڈ پر ایک دولہا اور دو دلہنوں کا نام دیکھ کر سب حیران ہیں۔ جس کی وجہ سے اس شادی کے چرچے زور و شور سے ہو رہے ہیں۔

عجیب لو میرج

موصول ہونے والی جانکاری کے مطابق یہ تینوں کی محبت کی شادی ہوگی۔ میگھ راج گذشتہ 16 برسوں سے ان دونوں خواتین کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں رہ رہے ہیں میگھ راج نے بتایا کہ ان کا پہلا رشتہ کھنڈا گاؤں کی ایک لڑکی سے بنا۔ اس کے بعد اس کی کیلیا گاؤں کی ایک لڑکی سے محبت ہو گئی۔ اب وہ دونوں خواتین سے شادی ایک ہی منڈپ میں کریں گے۔

دونوں خواتین سے پہلے سے تین بچے

میگھ راج کے دونوں خواتین سے تین بچے ہیں۔ ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ تینوں بچے بھی شادی کی تقریب میں موجود ہوں گے اور اس لمحے کے گواہ ہوں گے جب ان کے والدین شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔ کچھ لوگ میگھ راج کو مبارکباد کے پیغامات بھیج رہے ہیں تو کچھ لوگ ان کا مذاق بھی اڑا رہے ہیں۔




اشتہار


اشتہار