پسند کی شادی کی خواہش پر چچا نے بھتیجی کو گلا دبا کرقتل کردیا

Uncle strangles niece to death over desire for marriage of choice
گوجرہ کے نواحی علاقے میں پسند کی شادی کی خواہش پر چچا نے بھتیجی کواس کی والدہ کے سامنے تکیے سے گلا دبا کرقتل کردیا، والدہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر چپ کرا دیا اور اس کی بیٹی کو خاموشی سے دفنا دیا۔پولیس کے مطابق گوجرہ میں تھانہ صدر کی حدود میں میں تین مئی کو ایف ایس سی کی طالبہ 20سالہ نمرہ کو اس کے چچا ماسٹر ارشاد اور دو کزنوں ماسٹر گلزار اور اللہ رکھا نے پسند کی شادی کی خواہش پر تشدد کا نشانہ بنایا اور ملزم ارشاد نے مقتولہ نمرہ کی والدہ کے سامنے منہ پر تکیہ رکھ کر بھیجی کو قتل کردیا۔

LOADING...

ملزمان نے مقتولہ نمرہ کی والدہ کو دھمکیاں دے کر چپ کروادیا اور نمرہ کی موت کو طبعی قرار دے کر دفن کر دیا۔ذرائع کے مطابق مقتولہ نمرہ کا پڑوسیوں نے اپنے بیٹے کیلئے رشتہ مانگا تھا، نمرہ نے پسندیدگی کا اظہار کیا تو چچا نے بیٹوں سمیت بدچلنی کا الزام لگا دیا اور قتل کیاپولیس کے مطابق اطلاع پر گاؤں کے سماجی کارکن نے ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار کو اندراج مقدمہ کیلئے درخواست جمع کرائی لیکن اسے پاگل قرار دے کر درخواست واپس کردی گئی۔ایک اور سماجی کارکن کی جانب سے متعلقہ تھانے کو اس معامعلے پر درخواست دی گئی مگر پولیس بااثر ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔پبلک ریلیشنز آفیسر پولیس وقاص نے کہاکہ قتل کی کوئی رپورٹ نہیں ملی نہ ہی درخواست ملی ہے۔





اشتہار


اشتہار