جنوبی بھارتی ریاست کیرالا کے قریب لائبیریا سے تعلق رکھنے والا بحری جہاز سمندر میں ڈوب گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لائبیریا کے ڈوبنے والے بحری جہاز میں 640 کنٹینر لدے ہوئے تھے جن میں سے 12 کنٹینرز کیلشیم کاربائیڈ کے شامل تھے۔رپورٹس کے مطابق ڈوبنے والے جہاز کے 24 رکنی عملے کو بچالیا گیا، جس میں روس، یوکرین، جارجیا، فلپائن کی شہریت رکھنے والے افراد شامل تھے۔
بھارتی وزارتِ دفاع کے مطابق جہاز کا نام ایم ایس سی ایلسا تھا اور یہ 184 میٹر طویل تھا جو یہ کوچی سے وزیجم پورٹ کی طرف گامزن تھا۔واضح رہے کہ کیلشیم کاربائیڈ ایک خطرناک کیمکل ہے جو پانی سے مل کر ایس گیس بناتا ہے جو دھماکہ خیز ہونے کے ساتھ اس میں آگ بھی بھڑک سکتی ہے۔جہاز میں 84 میٹرک ٹن ڈیزل اور 367 میٹرک ٹن فرنس آئل بھی موجود ہے، جو دونوں کے دونوں آبی حیات اور سمندری ماحول کیلیے خطرناک ہیں۔اس سے قبل پیش آئے ایک واقعے میں ترکیہ اور یونان میں تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے سے دو خواتین سمیت 16 افراد جان سے چلے گئے تھے۔رپورٹ کے مطابق ترک حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تارکین وطن کی کشتی چناق قلعہ کے شہر کے سمندری حدود میں ڈوبی ہیں۔