مودی کا جنگی جنون، ائرانڈیا کو 50 ارب سے زائد کا خسارہ

Modi's war madness, India lost more than 50 billion rupees
پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی فضائی کمپنیوں کو شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ حکومتی ائیرلائن ائرانڈیا کو اب تک50ارب روپے سے زائد کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد کمپنی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مالی امداد اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے سبسڈی کی اپیل کر دی ہےائرانڈیا نے باقاعدہ طور پر مودی حکومت کو خط لکھ کر صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ موجودہ حالات میں سبسڈی کے بغیر بین الاقوامی آپریشن جاری رکھنا ممکن نہیں۔

LOADING...

ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے بعد ائرانڈیا کو یورپ جانے والی پروازوں کے لیے ویانا کو ٹرانزٹ اسٹیشن کے طور پر استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک ہی دن میں ائرانڈیا کے بیس طیارے ویانا میں ری فیولنگ اور عملے کی تبدیلی کے لیے رکے۔طویل روٹس اور اضافی ایندھن کے اخراجات نہ صرف کمپنی کے لیے بلکہ بھارتی حکومت کے لیے بھی پریشانی کا باعث بن چکے ہیں۔ بھارتی ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ان اخراجات نے مودی حکومت کی نیندیں اڑا دی ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کا خمیازہ اب ملکی اداروں کو مالی بحران کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے، اور اگر یہی روش جاری رہی تو مزید قومی ادارے بھی خسارے کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔





اشتہار


اشتہار