لاہور: تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر نہر میں گر گئی، 3 افراد جاں بحق

Lahore: 3 people killed as speeding vehicle loses control and falls into canal
لاہور کے علاقے کینال روڑ پر تیز رفتار گاڑی بےقابو ہو کر نہر میں گر گئی، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد دم توڑ گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے قریب کینال روڑ پر گاڑی نہر میں جا گری، حادثے کے بعد ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

LOADING...

ٹیم نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے تینوں افراد کی لاشوں کو نہر سے باہر نکال لیا۔ پولیس کے مطابق تاحال جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔




اشتہار


اشتہار