ایپل کا ہر سال 2 بار نئے آئی فونز متعارف کرانے پر غور

Apple considering introducing new iPhones twice a year
ہر سال ایپل کی جانب سے ایک بار نئے آئی فونز کو متعارف کرایا جاتا ہے۔مگر اب کمپنی کی جانب سے اس طریقہ کار میں تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔دی انفارمیشن کی رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے 2026 سے نئے آئی فونز متعارف کرانے کے سلسلے کو 2 مراحل میں تقسیم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

LOADING...

آئی فون 18 سیریز کے ماڈلز کو 2 مراحل میں متعارف کرایا جائے گا اور ہر مرحلے کے درمیان 6 ماہ کا وقفہ ہوگا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپل کی جانب سے پہلے آئی فون 18 سیریز کے پرو ماڈلز کو معمول کے مطابق ستمبر میں متعارف کرایا جائے گا، جبکہ سستے آئی فون 18 ماڈلز 2027 کے موسم بہار میں پیش کیے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ پرو ماڈلز کے ساتھ 2026 میں ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کو بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

اسی طرح ایپل کی جانب سے رواں سال سب سے پتلے آئی فون 17 ائیر کو بھی متعارف کرایا جائے گا۔نئی رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے آئی فون 17 ائیر کے نئے ماڈل کو 2026 میں بھی پیش کیا جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز کے سستے ماڈلز کی تیاری بھارت میں کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ چین پر انحصار کم کیا جاسکے کیونکہ امریکی صدر کے ٹیرف سے کمپنی کا منافع متاثر ہوسکتا ہے۔





اشتہار


اشتہار