پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر اڑانے پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

Ban on flying drones and quadcopters in Peshawar, Section 144 imposed
خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ پشاور میں ڈرونز اور کواڈکاپٹر اڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر اڑانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

LOADING...

جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال، عوامی تحفظ اور اہم تنصیبات کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔ پابندی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔خلاف ورزی کرنے کی صورت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر اڑانے پر پابندی، دفعہ 144 نافذ
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور میں عائد کردہ پابندی 30 دن کے لیے نافذ العمل ہو گی۔ اور شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک حرکت اور خلاف ورزی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔





حوالہ

اشتہار


اشتہار