ملائشین ائیر لائن کمپنی کاپاکستان سےپروازیں آپریٹ کرنیکااعلان

Malaysian Airlines announces to operate flights from Pakistan
ملائشیا کی ائیر ایشیاایکس نے کراچی سے کوالمپور کے لیے ہفتہ وار4پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا۔30مئی سے شروع ہونے والی پروازوں کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا گیا، ٹکٹ کی تعارفی قیمت 55 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ائیرلائن کی جانب سے اپنی پروازوں کے ذریعے سالانہ ایک لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی کا ٹارگٹ مقررکیا گیا ہے، کراچی سے کوالالمپور کے دوطرفہ پروازیں پیر،بدھ،جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائینگی۔

LOADING...

سی ای او ائیرایشیا بنیامین اسماعیل کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ائیر ایشیا کی پہلی پرواز پاکستان میں کراچی سے اڑان بھرے گی،ائیر ایشیا ایکس30مئی سے پاکستان کے لیے اپنی پروازوں کا آغاز کرے گی،ائیر ایشیا ایکس کوالمپور اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار4پروازیں آپریٹ کرئے گی بنیامین اسماعیل نےکہا کہ30مئی سے شروع ہونے والی پروازوں کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے،ٹکٹ کی قیمت تعارفی قیمت 55 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے،ایئرایشیا ایکس کا ہدف کراچی کوالالمپور روٹ پر سالانہ ایک لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرنا ہے، کراچی سے کوالالمپور کے دوطرفہ پروازیں پیر،بدھ،جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائینگی۔





اشتہار


اشتہار