غدر امیشا پٹیل سے پہلے کونسی بالی ووڈ اسٹار کو آفر ہوئی تھی؟

Which Bollywood star was offered Ghadar before Ameesha Patel?
بالی ووڈ کوئین کاجول نے فلم غدر انہیں آفر ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔ کہا جاتا ہے کہ بلاک بسٹر فلم غدر امیشا پٹیل سے پہلے کسی اور بالی ووڈ اداکارہ کو آفر ہوئی تھی اور وہ اداکارہ کوئی اور نہیں ورسٹال اسٹار کاجول تھیں تاہم اب کاجول نے ایک حالیہ انٹرویو میں اس خبر کو افواہ قرار دے دیا ہے۔

LOADING...

کاجول نے کہا کہ انہیں بہت سی فلمیں آفر ہوئیں جنہیں انہوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا ان فلموں میں سے اکثر ہٹ ہوئی اور کچھ ناکام بھی رہیں تاہم فلم غدر کیلئے انہیں کبھی کوئی آفر نہیں ملی تھی۔اداکارہ نے کہا کہ سنی دیول کے ساتھ ماضی کی بلاک بسٹر غدر ہو یا حالیہ دنوں میں ریلیز ہونے والی فلم غدر 2، دونوں ہی امیشا پٹیل کو آفر ہوئیں تھیں اور انہوں نے ہی اس میں کام کیا ہے۔

 یاد رہے کہ غدر 2 نے سنیما گھروں میں شاندار انٹری دی اور سالوں بعد ایک مرتبہ پھر سنی دیول اور امیشا پٹیل کو ایک ساتھ بطور جوڑی مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا۔



حوالہ

اشتہار


اشتہار