اسلام آباد، پنجاب اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquake tremors felt in Islamabad, Punjab and Peshawar
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور اور پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔وفاقی دارالحکومت کے علاوہ پشاور، مردان، کوہاٹ، لوئردیر، مانسہرہ، بالاکوٹ، اپر ہزارہ، چترال میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے آئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

LOADING...

جبکہ لاہور کے مضافات سرگودھا، چنیوٹ، شیخوپورہ، ساہیوال، پنڈی بھٹیاں، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے 11:45 پر آیا جس کے ملک کے مختلف حصوں میں خوف ہراس پھیل گیاڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کی شدت ریکٹر سکیل پر5.9ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا اس کے علاوہ زلزلے کی گہرائی 94 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔






اشتہار


اشتہار