
پاکستان شوبز کی اداکارہ حرا مانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون نظر آ رہی ہیں جو حرا مانی سے حیرت انگیز حد تک مشابہت رکھتی ہیں۔
LOADING...
اس ویڈیو کی مقبولیت نے حرا مانی کی ہم شکل خاتون کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے، مذکورہ خاتون ایک پاکستانی نژاد برطانوی سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں جو پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لگا تھا یہ کوئی اور نہیں حرا مانی ہی ہیں۔