لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں مکان سے خاتون کی لاش کی شناخت آیت مریم کے نام سے ہوئی ہے جو ٹک ٹاکر تھیں، پولیس نے ان کے شوہر کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔مقتولہ ٹک ٹاکر آیت مریم کو ان کے شوہر سعد نے معمولی لڑائی جھگڑے پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا، ایس پی صدر کے مطابق آیت مریم کی بہن زینب ملنے کے لیے ان کے گھر پہنچی تو اسے بہن کے قتل کا علم ہوا۔
LOADING...
لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں مکان سے خاتون کی لاش کی شناخت آیت مریم کے نام سے ہوئی ہے جو ٹک ٹاکر تھیں، پولیس نے ان کے شوہر کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
مقتولہ ٹک ٹاکر آیت مریم کو ان کے شوہر سعد نے معمولی لڑائی جھگڑے پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا، ایس پی صدر کے مطابق آیت مریم کی بہن زینب ملنے کے لیے ان کے گھر پہنچی تو اسے بہن کے قتل کا علم ہوا۔
مقتولہ کی بہن کے مطابق جب انہوں نے گھر کے اندر جا کے دیکھا تو ان کی بہن بیڈ پر مردہ حالت میں پڑی تھی، نواب ٹاؤن پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزم کو 24 گھنٹے میں گرفتار کرلیا ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوراں پتا چلا ہے کہ ملزم سعد اور مقتولہ آیت مریم کا آپس میں جھگڑا رہتا تھا ، ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔