انٹرنیٹ کی خرابی کے باعث بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر پیش نہیں کیا جا سکتا، جیل حکام

PTI founder cannot be presented via video link due to internet glitch, jail authorities say
اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں سے متعلق سماعت ہوئی۔بانی پی ٹی آ ئی کے خلاف جعلی رسیدوں کے کیس سمیت پانچ مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔بانی پی ٹی آ ئی کے وکیل خالد یوسف نے عدالت میں کہا کہ آج توقع ہے بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا کیونکہ عدالتی حکم بھی یہی ہے۔

LOADING...

جج نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی کی پیشی کی کوشش تو میں نے بھی کی ہے، کیا جیل حکام نے کوئی لیٹر لکھا؟ جس پر عدالتی عملے نے جواب دیا کہ جی، ایک لیٹر آیا ہے۔جج نے استفسار کیا کہ پھر ویڈیو لنک کی کیا صورتحال ہے؟ عدالتی عملے نے جواب دیا کہ جیل حکام سے چیک کرتے ہیں۔جج نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ انتظار کریں، ویڈیو لنک کا چیک کرتے ہیں۔

اس دوران عدالت نے سماعت میں وقفہ کر دیا اور ہدایت کی کہ عدالتی عملہ جیل حکام سے ویڈیو لنک پر حاضری کے لیے رابطہ کرے۔اڈیالہ جیل حکام نے عدالتی عملے کو بتایا کہ انٹرنیٹ کی خرابی کے باعث بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر پیش نہیں کیا جا سکتا، عدالتی عملے نے جج افضل مجوکہ کو جیل حکام کے جواب سے آگاہ کردیا۔




اشتہار


اشتہار