LOADING...
ان کے اس بیان نے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی، اور سوشل میڈیا پر جوڑی کو خوب دعائیں دی جا رہی ہیں۔دوسری طرف، ربیکا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں وہ حسین ترین کے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارتی نظر آتی ہیں۔ ایک پوسٹ میں ربیکا نے لکھا:’میرے سسرال سے یہ آخری عیدی آئی ہے۔‘یہ جملہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ شادی کی تاریخ قریب آ چکی ہے، اور ممکنہ طور پر یہ جوڑا میٹھی عید سے پہلے رشتۂ ازدواج میں بندھ جائے گا۔
واضح رہے کہ ربیکا اور حسین ترین کا شمار انٹرنیٹ کی مقبول جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ مداح اس دن کا شدت سے انتظار کر رہے تھے جب یہ دونوں اپنے تعلق کو باقاعدہ ازدواجی بندھن میں تبدیل کریں گے۔ربیکا کی تازہ پوسٹس اور انٹرویو نے اس انتظار کو اور بھی پرجوش بنا دیا ہےمداحوں نے دونوں کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کے پیغامات کا انبار لگا دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ”ربیکا ❤️ حسین“ ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔