پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ملک کو تباہی سے بچانے کا واحد حل مذاکرات ہیں۔لاہور میں اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ملک کو تباہی سے بچانا ہے تو حل صرف مذاکرات ہیں، ہم نے بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے راضی کیا ہے، عمران خان اور ہمیں ملک کی فکر ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں کوئی ایسا لیڈر نہیں جو ملک کو بہتر سمت میں لے جا سکے۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا وہاں بھی کوئی برف پگھلی ہے؟ جس پر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ اللہ کرے کیونکہ یہ ملک سب کا سانجھا ہے۔
LOADING...