قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) کی جانب سے قبل از حج آپریشن کا اعلان کردیا گیا، آپریشن 29 اپریل سے یکم جون تک جاری رہے گاتفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں ، قبل از حج آپریشن 29 اپریل سے یکم جون تک جاری رہے گا۔اس دوران قومی ایئرلائن مجموعی طور 56 ہزار سے زائد عازمین حج کو 280 پروازوں سےحجازمقدس پہنچائے گی۔قومی ایئرلائن کا بعد از حج آپریشن 12 جون سے 10 جولائی تک جاری رہےگا ، حج آپریشن میں بوئنگ 777 اور ائیر بس 320 طیارے آپریٹ کرے گا۔
LOADING...