معروف بھارتی اداکار چل بسے

Famous Indian actor passes away
بھارتی ٹیلی ویژن کے مقبول شو"سی آئی ڈی" کے شہرہ آفاق کردار اے سی پی پردھیومن کا شو میں سفر ختم ہوگیا جس کی تصدیق سی آئی ڈی کے میکرز نے بھی کردی ہے۔گزشتہ 27 برس سے اے سی پی پردھیومن کے جملے"کچھ تو گڑبڑ ہے دیا"اور"دروازہ توڑو دیا"بچے بچے کی زبان پرہیں لیکن اب یہ الفاظ مداحوں کو مزید سننے کو نہیں ملیں گے۔

LOADING...

 بھارتی میڈیا کے مطابق سی آئی ڈی کے نئے ایڈیشن کا نیٹ فلکس پرجوپرومو جاری کیا گیا ہے اس میں اے سی پی پردھیومن کی موت کا منظر دیکھا جاسکتا ہے، پرومو میں خون سے لت پت اے سی پی کا ہاتھ نظر آتا ہے جس میں ان کی یادگار انگوٹھی بھی دیکھی جاسکتی ہےپرومو میں اس منظر کے ساتھ ہی انسپیکٹر دیا کو روتے جبکہ انسپکٹر ابھیجیت کو صدمے سے پیچھے ہٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔

  پروموسامنے آنے کے بعد مداحوں نے سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اے سی پی پردھیومن، ابھیجیت اور دیا اس شو کی پہچان ہیں،ان میں سے کسی بھی ایک کے بغیر یہ شو مکمل نہیں ہوسکتاچند سوشل میڈیا صارفین نے اس امید کا اظہار بھی کیا تھا کہ ہوسکتا ہے جس طرح پرومو میں دکھائی دے رہا ہے ویسا کچھ نہ ہو لیکن اب چینل نے خود تصدیق کردی ہے کہ آنے والی اقساط میں اے سی پی پردھیومن شو کا حصہ نہیں ہوں گے۔




اشتہار


اشتہار