
دسویں کے جاری امتحانات میں طلبہ نے امتحانی کاپیوں میں سوالات کے جوابات کے بجائے عجیب وغریب درخواستیں لکھ ڈالیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔دسویں جماعت کے امتحانات میں یہ عجیب وغریب واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں ریاست کرناٹک کے ضلع بیلگام میں طلبہ نے سوالات کے جوابات دینے کے بجائے یہ گزارشات لکھ دیں کہ انہیں پاس کر دیا جائے جب کہ بعض امیدواروں نے اپنی گزارشات کو اپنے تئیں ’’زیادہ پُر اثر‘‘ بنانے کے لیے کاپیوں میں کرنسی نوٹ بھی رکھ دیے۔
LOADING...
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک طالب علم نے اپنی پاس کرنے کے لیے انوکھی توجیح پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’’براہ کرم مجھے پاس کر دیں، میری محبت آپ کے ہاتھ میں ہے‘‘، اس کے ساتھ ہی اس نے کاپی کے اندر 500 روپے مالیت کا نوٹ بھی رکھ دیا۔ایک امیدوار نے دلچسپ پیشکش کرتے ہوئے لکھا کہ ’’سر، یہ 500 روپے سے چائے پی لیں اور مجھے پاس کر دیں۔‘‘