غزہ سے اظہار یکجہتی، تاجر برادری کا پاکستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

Business community announces shutter-down strike across Pakistan in solidarity with Gaza
فلسطین اور غزہ کے عوام کی حمایت میں پاکستان بھر کی تاجر برادری نے 26 اپریل کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا اور تمام ذیلی تنظیمیں اپنے اپنے اضلاع میں احتجاجی ریلیاں منعقد کریں گی۔تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری اور دیگر تاجر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ 26 اپریل کا فیصلہ چاروں صوبوں کی تاجر تنظیموں اور آزاد کشمیر کی تنظیم کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

LOADING...

انہوں نے کہا کہ تاجروں اور عوام  سے اپیل ہے کہ اسرائیل کی مصنوعات یا اس کو فائدہ پہنچانے والی تمام مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں اور اپنی دکانوں سے ایسے مال کو فوری ہٹا دیں۔تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے کہا کہ فلسطین غزہ اور اقصیٰ کے عوام آج ظلم و زیادتی کا شکار ہیں، قبلہ اول کی حرمت کو نقصان پہنچ رہے، تمام اسلامی ممالک خاموش ہیں اور ان کی بے حسی افسوس ناک ہے۔





اشتہار


اشتہار