خوش رہنے والے لوگوں میں ایشیا کے باشندے سرفہرست، خوشی کا راز کیا ہے؟

Asians are the happiest people. What is the secret to happiness?
گیلیپ کی ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا کے پرمسرت لوگوں میں ایشیائی باشندے سرفہرست ہیں۔اس سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ایشیا میں مرد اور عورتیں دونوں ایک ہی سطح پر خوش ہیں، مردوں اور عورتوں میں خوشی کی شرح 46 فیصد پائی گئی ہے۔

LOADING...

سروے میں اعلیٰ تعلیمی درجات کے ساتھ خوشی میں اضافے کا تعلق پایا گیا، کم تعلیم یافتہ لوگوں میں خوشی کی سطح 38 فیصد، متوسط تعلیمی اہلیت کے حامل لوگوں میں 47 فیصد جبکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں میں 50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح عمر کے حساب سے 34 سال سے کم عمر لوگوں نے 51 فیصد خوشی رپورٹ کی ہے جبکہ بڑی عمر یعنی 55 سال سے زیادہ عمر والوں میں خوشی کی شرح 43 فیصد رہی۔

سروے میں جن جواب دہندگان نے اسلام کے ساتھ وابستگی ظاہر کی وہ سب سے زیادہ یعنی 54 فیصد خوش پائے گئے جبکہ جن کا عقیدہ ہندو مت تھا وہ سب سے کم یعنی 2 فیصد خوش تھے۔اس سروے کے نتائج سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ خوشی اور آمدنی کے درمیان ایک پیچیدہ تعلق ہے۔ جیسے جیسے ذاتی گھرانے کی آمدنی کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے، خوشی میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔کم آمدنی کے درجے سے تعلق رکھنے والے افراد کی خوشی کی شرح صرف 33 فیصد تھی، یہ شرح بڑھتی ہوئی آمدنی کے ساتھ 42 فیصد، 48 فیصد اور 56 فیصد تک پہنچ گئی۔





اشتہار


اشتہار