سعودی عرب،عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ،خواتین سمیت5افراد جاں بحق

Saudi Arabia: Bus carrying Umrah pilgrims crashes, 5 killed, including women
سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں3خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔اس حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں،مرنے والوںکا تعلق پاکستان سے تھا۔

LOADING...

عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ منورہ جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا،بس ٹرالر سے ٹکرا کر حادثےکا شکار ہوئی، بس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی3خواتین سمیت5افرادموجود تھے، متعدد عمرہ زائرین زخمی بھی ہوئےہیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے

 زخمیوں میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں،جاں بحق خواتین اور مردوں کا تعلق پاکستان کے ضلع بہاولنگر سے ہے۔خواتین میں سے دو خواتین کا تعلق ضلع بہاولنگر کے گاؤں228نائن آر سے ہے اور تیسری خاتون کا تعلق بہاولنگر کے نواحی گاؤں 201مراد سے ہے،مردوں میں ایک بزرگ کا تعلق نواحی گاؤں39تھری آر سے ہے اور دوسرے بزرگ کا تعلق ڈاہرنوالہ شہر سےہے۔





اشتہار


اشتہار