
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے،واقعہ اس وقت پیش آیا جب چرواہے اپنے مویشیوں سمیت کھلے علاقے میں موجود تھے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً 50 مویشی بھی ہلاک ہوگئے، جس سے متاثرہ خاندانوں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
LOADING...