اکشے کمار کا 15 سال کی عمر میں گھر چھوڑنے والا بیٹا اب کس حال میں ہے؟

What is the situation of Akshay Kumar's son who left home at the age of 15 now?
اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کے بیٹے آراو سے ملیے، جو 15 سال کی عمر میں گھر سے نکلے، خود کپڑے دھوتے ہیں، سیکنڈ ہینڈ کپڑے پہنتے ہیں۔اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کا بیٹا آراو ایک تربیت یافتہ مارشل آرٹسٹ ہے اور انہوں نے نے چار سال کی عمر میں اس کی ٹریننگ لینا شروع کی۔ انہوں نے کبھی اداکاری میں دلچسپی نہیں دکھائی لیکن وہ کیا کرنا چاہتے ہیں؟

LOADING...

اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کے بیٹے آراو بھاٹیہ، جو حال ہی میں 22 سال کے ہوئے ہیں، زیادہ تر لائم لائٹ اور پاپرازی سے دور رہے ہیں۔ تاہم، حالیہ عید کی تقریبات کے دوران آراو کو اداکارہ ہما قریشی کے گھر ایک پراسرار لڑکی کے ساتھ دیکھا گیا۔آراو نے حالیہ ایونٹ میں کلاسک سفید پاجامہ اور سیاہ بند گالا کرتہ میں شرکت کی، جس میں ان کی پالش کی ہوئی شخصیت اور پراعتماد برتاؤ نے سب کو متاثر کیا۔

اکشے کمار کا 15 سال کی عمر میں گھر چھوڑنے والا بیٹا اب کس حال میں ہے؟

اکشے کمار کا 15 سال کی عمر میں گھر چھوڑنے والا بیٹا اب کس حال میں ہے؟

اکشے کمار کا 15 سال کی عمر میں گھر چھوڑنے والا بیٹا اب کس حال میں ہے؟

اس تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو گئیں، اور شائقین ان کے اور ان کے افسانوی نانا راجیش کھنہ کے درمیان حیرت انگیز مماثلتوں کو محسوس کیے بغیر نہیں رہ سکے۔آراو کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں، جس سے منٹوں میں لائکس اور تبصروں کا سیلاب آگیا۔ ایک انسٹاگرام صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”اس نے ابھی تک بالی ووڈ میں ڈیبیو کیوں نہیں کیا؟“ جب کہ دوسرے نے تعریف کی، ”وہ پیارا اور خوبصورت ہے۔“ایک مداح نے یہاں تک کہا، ”راجیش کھنہ واپس آ گئے ہیں!“ بہت سے لوگوں نے ان کی راجیش کھنہ ایک حیرت انگیز مماثلت دیکھی۔

 دوسروں نے تعریف میں اضافہ کرتے ہوئے کہا، “اتنا ہینڈسم، زیادہ راجیش کھنہ کی طرح لگتا ہے!!! کتنا اچھا آدمی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آراو ایک تربیت یافتہ مارشل آرٹسٹ ہیں اور انہوں نے چار سال کی عمر میں مارشل آرٹس کی تربیت شروع کی تھی۔ انہوں نے کبھی اداکاری میں دلچسپی نہیں دکھائی، بلکہ وہ فیشن ڈیزائننگ کے شعبے میں اپنا کیریئر بنانے کے خواہشمند ہیں رپورٹس کے مطابق، آراو نے مختلف جنگی طریقوں میں بلیک بیلٹ حاصل کی ہے۔ لیکن ان کے عزائم کا مقصد فیشن ڈیزائننگ ہے۔

اکشے کمار نے خود اس بات کا انکشاف کیا کہ آراو کا خواب فیشن کے شعبے میں قدم رکھنا ہے، اور وہ اس میں کامیاب کیریئر بنانے کے لیے پوری طرح سے پرعزم ہیں۔شیکھر دھون کے ٹاک شو میں اکشے کمارنے اس حوالے سے کہا تھا کہ“میں خوش ہوں جس طرح ٹوئنکل اور میں نے آراو کو پالا ہے، وہ بہت سادہ لڑکا ہے۔ دوسری طرف میری بیٹی کو کپڑے پسند ہیں، لیکن ہم نے آراو کو کبھی کچھ کرنے پر مجبور نہیں کیا۔

 اسے فیشن میں دلچسپی ہے اور وہ سنیما کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔ ایک دن وہ میرے پاس آیا اور کہا کہ ’میں اپنی زندگی میں یہ کرنا چاہتا ہوں‘آراو نے 15 سال کی عمر میں بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے گھر چھوڑ دیا تھا۔ وہ میڈیا سے دور اپنی آزادانہ زندگی گزار رہا ہے اور فی الحال فیشن ڈیزائننگ کا کورس کر رہا ہے۔سپر اسٹار اکشے کمار نے مزید بتایا کہ ان کے بیٹے آراو نے اپنے کپڑے اور برتن خود دھوئے۔

اکشے کمار نے کہا، ”میرا بیٹا آراو لندن کی یونیورسٹی میں پڑھ رہا ہے، اس نے 15 سال کی عمر میں گھر چھوڑا۔ اسے ہمیشہ پڑھائی کا شوق تھا اور وہ اکیلا رہنا چاہتا تھا۔ یہ اس کا فیصلہ تھا، میں اسے جانے نہیں دینا چاہتا تھا، لیکن میں اسے روک نہ سکا کیونکہ میں نے خود 14 سال کی عمر میں اپنا گھر چھوڑا تھا۔ وہ ہمیشہ فضول خرچی سے بچتا ہے اور اس نے سیکنڈ ہینڈ اسٹور سے کپڑے خریدے کیونکہ وہ فضول خرچی پر یقین نہیں رکھتا۔“ 



حوالہ

اشتہار


اشتہار