پاکستانی فضائی حدود بھارتی پروازوں کے لیے مسلسل ساتویں روز بھی بند ہے جس کے باعث اب تک 600 سے زائد بھارتی پروازیں متاثر ہو چکی ہیں۔
LOADING...
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی ایئرلائنز کو صرف چھ دنوں میں 120 کروڑ بھارتی روپے سے زائد نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے سبب بھارتی طیارے متبادل اور طویل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہیں، جس سے نہ صرف ایندھن کا خرچ دوگنا ہو گیا ہے بلکہ دیگر آپریشنل اخراجات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
طویل روٹس کی وجہ سے امریکہ، یورپ اور برطانیہ جانے والی بھارتی پروازوں کو راستے میں دوبارہ فیولنگ کے لیے لینڈنگ کرنا پڑ رہی ہے، جس پر ایئرپورٹ چارجز کی مد میں بھی بھاری اخراجات اٹھانے پڑ رہے ہیں۔بھارتی ایئرلائنز کے عملے کو ڈیوٹی ٹائم اور آرام میں خلل کا سامنا ہے جبکہ مسافروں کو کنیکٹنگ فلائٹس سے محروم رہنے یا تاخیر جیسے مسائل درپیش آ رہے ہیں۔