پاکستانی سابقہ جوڑی اداکار عمران اشرف اور کرن اشفاق کا بیٹے روحام کی چھٹی سالگرہ پر اظہار محبت کرنا توجہ کا مرکز بن گیایہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ عمران اشرف اور ان کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نےکچھ عرصے تعلقات میں رہنے کے بعد 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2020 میں بیٹے روحام کی پیدائش ہوئی تھی، بعد ازاں اس جوڑے نے اکتوبر 2022 میں طلاق کی تصدیق کردی تھی۔
کرن اشفاق نے عمران اشرف سے راہیں جدا کرنے کے بعد صوبۂ پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے متحرک سیاسی رہنما حمزہ علی کے ساتھ زندگی کا نیا سفر شروع کرلیا جسکے بعد انکے ہاں گزشتہ سال اکتوبر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جسکا نام ’خدیجہ علی’ رکھا۔حالانکہ عمران اشرف اور کرن اشفاق کی طلاق ضرور ہوچکی ہے لیکن دونوں اپنے بیٹے کی کو پیرنٹنگ کر رہے ہیں اور بیٹے کی خوشی کیلئے ہر لمحے کو کھل کر انجوائے کرتے ہیں۔
روحام نے اپنے والد کیساتھ پہلی بار عمرے کی سعادت حاصل کی تھی جس کے بعد روحام کی والدہ کرن اشفاق نے بیٹے کی خوشی منانے کیلئے ایک گرینڈ پارٹی کا اہتمام کرکے اپنی موجودگی اور ممتا کا ثبوت دیا تھا۔اب ایک بار پھر روحام کی پیدائش کے چھ سال مکمل ہونے کی خوشی میں جہاں کزن اشفاق کا بحیثیت والدہ اظہار محبت کرنا سوشل میڈیا کی زینت بنا وہیں عمران اشرف نے بھی روحام کو سالگرہ کا ایک گرینڈ سرپرائز دے کے اس کے دن کو خاص بنادیا۔
کرن اشفاق نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس روحام کی والدہ کیساتھ گزارے گئے ماضی کے قیمتی لمحات شامل تھے۔پوسٹ کے کیپشن میں کرن نے بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ،‘میرے پیارے بیٹے کی 6ویں سالگرہ مبارک!’چھ سال پہلے، تم نے میری دنیا کو سب سے خوبصورت انداز میں بدلا، تم نے مجھے ماں بنایا۔ جب پہلی بار میں نے تمہیں اپنی بانہوں میں تھاما، تب سے لے کر آج تک، تمہیں بڑھتے اور نکھرتے دیکھنا میرے لیے ایک بہترین نعمت رہا ہے’۔
کرن نے مزید لکھا کہ،‘تم میری پہلی محبت، میری ننھی روشنی ہو، اور میرا دل تمہارے لیے بے پناہ محبت اور فخر سے دھڑکتا ہے۔ تمہاری نرمی، معصومیت اور تجسس ہر دن مجھے مزید فخر محسوس کراتا ہےچاہے تم کتنے ہی بڑے کیوں نہ ہو جاؤ، تم ہمیشہ میرے ننھے بچے رہو گے۔’کیپشن کا اختتام کرتے ہوئے کرن مزید لکھتی ہیں کہ،‘میں دعا کرتی ہوں کہ زندگی تم پر خوشیوں، محبت اور بے شمار کامیابیوں کی بارش کرے۔
میرے پیارے، ہمیشہ چمکتے رہو کیونکہ دنیا تمہارے ہونے سے ہی روشن ہے۔دوسری جانب عمران اشرف نے بھی انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کی جس میں بیٹے کیلئے سرپرائز برتھ ڈے پلان ریکارڈ کیا گیا۔ویڈیو کا آغاز اداکار کا بیٹے کو کاندھے پر بٹھائے چھت کی جانب جانے سے ہوتا ہے جہاں فیملی میمبرز پٹاخوں اور غباروں سے روحام کا استقبال کرنے کیلئے منتظر تھے۔
پھر برتھ ڈے بوائے کو دیکھ کر آسمان میں پٹاخے چھوڑے جاتے ہیں جسکا نظارا دیکھ کر روحام خوشی سے پھولے نہیں سماتا۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عمران اشرف نے کیپشن میں لکھا کہ،‘سالگرہ مبارک ہو روحام ، تم نہ ہوتے تو آج میں نہ ہوتا تم میری سانسیں ہو’۔دوسری جانب عمران اشرف کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات بے پناہ پسند کررہی ہیں اور کمنٹ سیکشن میں کھل کر پسندیدگی کا اظہار بھی کررہی ہیں۔
حوالہ