ویڈیو: دنیا کی سب سے چھوٹی بکری کا عالمی ریکارڈ قائم

Video: World record set for world's smallest goat
قد صرف ایک فٹ تین انچ ٹانگوں کی لمبائی 21 انچ سے بھی کم دنیا کی سب سے چھوٹی بکری کا عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا۔بکری ایک معصوم اور پالتو جانور ہے جو انسانوں کے لیے بے حد مفید ہے۔ بھارت کے شہری کو اس کی پالتو بکری نے عالمی ریکارڈ نام کرا دیا ہے۔

LOADING...

بھارتی ریاست کیرالہ کے کسان پیٹر لینو کی پالتو بکری کرومبی نے دنیا کی سب سے چھوٹی بکری ہونے کا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ورلڈ گنیز بک ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔کرومبی کا تعلق کینیڈین پگمی نسل کی بکری سے ہے جو اپنی ٹھوس جسامت اور جینیاتی بونے پن کی وجہ سے مشہور ہے۔


2021 میں پیدا ہونے والی اس بکری کا قد صرف ایک فٹ تین انچ اور ٹانگوں کی لمبائی 21 انچ سے بھی کم ہے، جو اس کو دنیا کی سب سے چھوٹی بکری کا منفرد اعزاز دلاتی ہے۔ورلڈ گنیز بک آف ریکارڈ میں اپنا نام درج کرانے والی کرومبی کا ایک چھوٹا سا بچہ بھی ہے۔




اشتہار


اشتہار