بارشیں ہوں گی یانہیں؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Will there be rain or not? Important forecast of the Meteorological Department
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے جبکہ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق  شہر   لاہور میں صبح سویرے سورج کی تیز کرنوں سے گرمی کا احساس بڑھنے لگا ،  آئندہ ہفتے سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری رہے گی لیکن بارش کی توقع نہیں ہے۔

LOADING...

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر میں بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہناہے کہ لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 285 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح بھی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔ ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں آلودگی کی شرح 515، کینٹ میں 449، عسکری ٹین میں 384، اور غازی روڈ انٹرچینج پر آلودگی کی شرح 320 ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور  گرم رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے ۔ مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہناہے کہ  بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ  کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔




اشتہار


اشتہار