پاک سوزوکی کا ویگن آر کی بکنگ مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان

Pak Suzuki announces permanent closure of Wagon R bookings
پاک سوزوکی نے اپنی مقبول ہیچ بیک گاڑی ویگن آر کی بکنگ مستقل طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی نے کچھ عرصہ قبل گاڑی کے ٹاپ ویرینٹ کی بکنگ بند کر دی تھی، جس کے بعد یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ دیگر ویرینٹس کی بکنگ بھی ختم کر دی جائے گی، اور اب وہ دن آ گیا ہے۔

LOADING...

بکنگ معطلی کا باضابطہ اعلان پاک سوزوکی نے اپنے ڈیلرز کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں تصدیق کی کہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے سوزوکی ویگن آر (تمام ویرینٹس) کی بکنگ مستقل طور پر معطل کر دی ہے۔ کمپنی کے مطابق، یہ فیصلہ 11 مارچ 2025 سے فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

پاک سوزوکی کا ویگن آر کی بکنگ مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان
 مزید کہا گیا کہ براہ کرم اپنی سیلز ٹیم اور ممکنہ خریداروں کو اس بارے میں مطلع کر دیں۔ ویگن آر کو پاکستان میں 2014 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اسے تین ویرینٹس میں پیش کیا گیا تھا اور بیسک ویرینٹ کی قیمت 8 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی گئی تھی جبکہ وی ایکس آر کی قیمت 10 لاکھ 49 ہزار اور وی ایکس ایل کی قیمت 10 لاکھ 89 روپے متعارف کروائی گئی تھی ۔

 بعد ازاں، کمپنی نے بیس ویرینٹ VX کو بند کر دیا اور 2020 میں ایک نیا AGS ویرینٹ متعارف کرایا، جو آٹومیٹک گیئر شفٹ ٹرانسمیشن (AGS)، ایئر بیگ اور دیگر فیچرز کے ساتھ آیا۔ اس وقت اس گاڑی کی قیمت 18,90,000 روپے رکھی گئی تھی۔




اشتہار


اشتہار