
معروف بھارتی پنجابی کامیڈی فلم ’چل میرا پت پارٹ تھری‘ کو عید الفطر پر ریلیز کئے جانے کا امکان۔ پہلے دو پارٹس میں بھی پاکستانی اور بھارتی اداکاروں نے بھرپور ادکاری کے جوہر دکھائے اور دونوں فلموں نے دنیا بھر میں کامیاب بزنس کیا۔
LOADING...
تفصیلات کے مطابق ’چل میرا پت پارٹ تھری‘ فلم کو پاکستان میں ریلیز کرنے کے حقوق ڈسٹریبیوشن کلب کمپنی نے حاصل کر لئے ہیں، اس فلم کی کاسٹ میں بھارتی اداکاروں کے ہمراہ پاکستانی نامور کامیڈینز بھی کاسٹ میں شامل ہیں، اداکار افتخار ٹھاکر ،ناصر چنیوٹی ،امانت چن، روبی انعم ، ساجن عباس ،ظفری خان اور اکرم اداس سمیت آغا ماجد بھی کاسٹ میں شامل ہیں ۔

فلم کو بشرط سنسر عید الفطر پر ریلیز کیا جائے گا،فلم مزاح سے بھرپور ہے جس کی عکسبندی لندن میں کی گئی۔ واضح رہےکہ فلم کے پہلے دو پارٹ لاہور سمیت ملک بھر کے سینماؤں میں ریلیز ہو چکے ہیں۔