چھٹی کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

Holiday announcement, notification issued
رمضان المبارک کے دوران پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں ہفتے کے روز تعطیل کا اعلان کر دیا گیا، اس دن تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے لیے رمضان المبارک میں نئی ہدایات جاری کر دی ہیں، جن کے تحت سرکاری اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی دی گئی ہے۔

LOADING...

اس حوالے سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔جاری کردہ مراسلے میں ہدایت دی گئی ہے کہ ہفتے کے روز تمام سرکاری اسکول بند رہیں گے اور اساتذہ کو بھی چھٹی دی جائے گی۔ تمام تعلیمی اداروں کو اس فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ سہولت صرف رمضان المبارک کے مہینے کے لیے دی گئی ہے۔





اشتہار


اشتہار