کراچی: کورنگی کراسنگ کے علاقے میں آئل ریفائنری کے نزدیک گیس پائب لائن میں آتشزدگی

Karachi: Fire breaks out in gas pipeline near oil refinery in Korangi Crossing area
کورنگی کراسنگ کے قریب واقع ایک آئل ریفائنری کے پاس اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے پانچ فائر ٹینڈرز موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ واقعے سے قبل 1800 فٹ گہری کھدائی کی گئی تھی جو مبینہ طور پر پانی کی بورنگ کے لیے کی گئی تھی۔

LOADING...

ذرائع کے مطابق بورنگ کا کام مکمل ہوچکا تھا، تاہم آج جب پائپ واپس نکالنے کا عمل جاری تھا تو اچانک زیرزمین گیس کا اخراج شروع ہوگیا۔ کچھ ہی دیر بعد گیس نے آگ پکڑ لی جس سے ریفائنری کے اطراف دھواں پھیل گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ مبینہ طور پر گیس پائپ لائن میں لگنے کے باعث پھیلی، تاہم حتمی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے،جبکہ دیگر ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں حصہ لے رہی ہیں۔


تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم آگ کے باعث قریبی علاقوں میں دھواں پھیل گیا جس سے مقامی رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹنگ آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی نقصان کا درست اندازہ لگایا جا سکے گا۔فائر بریگیڈ حکام نے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق، نجی سوسائٹی کی جانب سے پانی کی بورنگ کے دوران گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی، ولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ آگ آئل ریفائنری سے دور لگی ہے جبکہ سوئی سدرن کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا۔




اشتہار


اشتہار